سب سے زیادہ تارکین وطن بچے امریکا میں قید ہیں، اقوام متحدہ

کیلی فورنیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ ’آزادی سے محروم کر دیے گئے بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کا عالمی جائزہ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تارکین وطن بچے امریکی جیلوں میں قید ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں امریکی جیلوں میں ایک لاکھ سے زائد تارکین وطن بچوں کے قید ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جب کہ ان بچوں کے والدین بھی کسی نہ کسی جیل میں قید ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے۔

انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے عالمی کارکن، ماہر قانون اور اقوام متحدہ کے محقق مانفریڈ نوواک نے رپورٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار بچے مختلف ممالک میں زیر حراست ہیں جن میں سے ایک لاکھ سے زائد صرف امریکا میں قید ہیں۔

مانفریڈ نوواک کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں قید تارکین وطن بچوں کی ایک تہائی صرف امریکا میں زیر حراست ہونا تشویش ناک ہے، مانفریڈ نوواک کی ٹیم نے اعداد و شمار جمع کرنے کے دوران امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا تاہم امریکی حکام نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے کڑی پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے تارکین والدین کو حراست میں لیکر شیر خوار بچوں تک کو والدین سے علیحدہ رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: نسیم شاہ کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بن جائیں گے

جمعرات نومبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 16 سالہ نسیم شاہ کو حتمی الیون میں شامل کرنے کا اعلان کردیا جو آسٹریلیا کی سرزمین میں ٹیسٹ کھیلنے والے کم عمر فاسٹ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔