رومانیہ کے باؤلر کا منفرد باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل

یورپیئن ٹی20 کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے باؤلر پیول فلورین کا دلچسپ باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔

اسپین میں جاری یورپیئن لیگ میں رومانیہ کے باؤلر کا منفرد باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

رومانیہ کے پیول فلورین پیشے کے اعتبار سے باڈی گارڈ ہیں اور رومانیہ کلج کرکٹ کلب کے کھلاڑی اور صدر ہیں۔

فلورین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور فارغ وقت میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

فرن کلب ڈریوکس کے خلاف کرائی گئی باؤلنگ کے دوران ان کا ایکشن بہت مقبول ہوا جہاں کچھ لوگوں نے اسے سراہا تو چند لوگوں نے اسے کرکٹ کے کھیل کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

پیول فلورین بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور پھر انتہائی آہستہ رفتار میں گیند پھینکتے ہیں جبکہ ان کی باؤلنگ لائن بھی کسی پیشہ ورانہ باؤلر سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتی۔

تاہم شائقین کرکٹ کی تنقید کے باوجود فلورین نے کھیل سے محبت کے سبب کرکٹ کھیلنے اور باؤلنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلورین کا کہنا ہے کہ وہ پروفیشنل کرکٹر نہیں ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن بھی اچھا نہیں لیکن وہ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

فلورین کی کھیل سے محبر نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بہت زیادہ متاثر کیا اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے انہیں ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی پیش کش کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پہلا ایشز ٹیسٹ: اسمتھ نے آسٹریلیا کو مکمل تباہی سے بچا لیا

جمعہ اگست 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی ایشز سیریز کے پہلے دن 284 رنز بنا لیے ہیں۔ برمنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔