دولت مشترکہ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھی شامل

دولت مشترکہ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ برمنگھم میں شیڈول 2022 کے گیمز میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

دولت مشترکہ سے جاری اعلامیے کے مطابق گیمز میں ویمن کرکٹ کی شمولیت سے تاریخ میں خواتین کے کھیلوں کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دولت مشترکہ گیمز میں بیچ والی اور پیراٹیبل ٹینس کو بھی شامل کیا گیا اور یوں پیرا اسپورٹس کا بھی سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔

دولت مشترکہ کے مطابق تینوں کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ 71ویں دولت مشترکہ گیمز ایسوسی ایشن کی ووٹنگ میں اکثریت کی جانب سے برمنگھم 2022 سے ان کھیلوں کو شامل کرنے کی حمایت پر کیا گیا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی شمولیت کے بعد دولت مشترکہ گیمز میں برمنگھم کے ایجباسٹن اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گے۔

اس فیصلے کے بعد دولت مشترکہ گیمز میں خواتین کے میڈلز کی تعداد میں مردوں کے مقابلے میں اضافہ ہوگا جو بالترتیب 135 اور 133 پر مشتمل ہوں گے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو مردوں کے اہم مقابلوں پر برتری حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ دولت مشترکہ گیمز میں اس وقت 7 کھیلوں کے مکس مقابلے ہوتے ہیں تاہم پروگرام کا حتمی اعلان اگلے برس کی جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساؤہنے کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ دولت مشترکہ نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اگلے گیمز میں شامل کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ویمن کرکٹ اور کرکٹ کی عالمی برادری کے لیے بڑا خاص موقع ہے، دولت مشترکہ کے ساتھ خواتین کے کھیلوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری شراکت داری اہم قدم ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کو نئی مارکیٹیں ڈھونڈنی ہونگی

جمعرات اگست 15 , 2019
کراچی: یہ بات قرین قیاس ہے کہ معیشت کی ابتری سے بہت سے لوگوں کو روزگار سے محروم ہونا پڑے گا اورانھیں روزگار کے دوسرے مواقع ڈھونڈنے میں بھی دیر لگے گی۔ موجودہ حالات میں حکومت کے لیے ضروری ہے کہ مزید معاشی استحکام کے لیے نئے سے نئے مواقع اور نئیمارکیٹیں ڈھونڈے […]
معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کو نئی مارکیٹیں ڈھونڈنی ہونگی - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط