دورہ آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے کیمپ نہ لگانے کافیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیمپ نہیں لگایا جائے گا بلکہ منتخب کرکٹرز قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کرکٹرز کو خصوصی مشقیں کروانے کے بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہی میچ پریکٹس کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔16رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابراعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ ، محمد عامر، محمدعرفان، محمد رضوان،موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض 25 اکتوبر کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ اگلے روز آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سنگاکارا پاکستان آنے کو بےتاب

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لندن(مشرق نیوز) سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔کمار سنگا کارااس بس پر سوار تھے جس پر 10 سال قبل لاہور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، اب سنگاکارا ایم سی سی کے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔