دعا ہے ایسے مبارک دن زندگی میں بار بار آئیں، وزیراعظم کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتا ہوں، دعا ہے ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، نبی ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، آپ ﷺ نے تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا۔ آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو زمانہ میں تسلیم کیا جب تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف تسلیم کیا بلکہ عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ ۔آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ریاست جہاں سب کو اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی، ریاست مدینہ کے وہ روشن پہلو تھے جو زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔ تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی ﷺ اور خلفائے راشدینؓ نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں تصور کو عملی جامہ پہنایا، ترقی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا آج کا تصور ہمارے آقا نے 1400 سال قبل ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے، اللہ ہمیں روز وشب کو تعلیمات بنو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فضائی آلودگی کے باعث بھارت خطے کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

اتوار نومبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور: بھارت کی پھیلائی فضائی آلودگی خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ بن گئی۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی تصاویرنے سچ بے نقاب کردیا، امریکی یونیورسٹی کالریڈوکے مطابق اگر نئی دہلی نے 2050ء تک اقدامات نہ کئے تو […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔