د±لہا کی بیت الخلا میں سیلفی پر د±لہن کو51 ہزار رپے انعام ملے گا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی حکومت نے ایک انوکھی اسکیم جاری کی ہے جس میں اگر د±لہا بیت الخلا (باتھ روم) میں سیلفی لے گا اوریہ ثابت کرے گا کہ اس گھر میں باتھ روم موجود ہے تو اس کی د±لہن کو 51 ہزار روپے تحفے میں ملیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت دی جاسکتی ہے جب د±لہن یہ ثابت کردے کہ اس کے ہونے والے شوہر کے گھر میں باتھ روم میں موجود ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ سرکاری افسران ہر جگہ باتھ روم چیک نہیں کرسکتے لہٰذا وہ د±لہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے ا?یا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھوپال کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا ہے کہ جب تک د±لہا باتھ روم میں موجود اپنی تصاویر فراہم نہیں کرے گا تب تک قاضی اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں تصویر کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل اس حوالے سے پالیسی میں کچھ نرمی تھی جس میں د±لہا کو شادی کے 30 دن کے اندر باتھ روم بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عاطف اسلم اس بارکوک اسٹوڈیو میں ’حمد‘ پڑھیں گے

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(شوبز رپورٹر)کوک اسٹوڈیو سیزن 12 بس ایک دن کی دوری پر ہے اور ممکن ہے کہ اس کی پہلی قسط کا آغاز ہی سب کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم کی حمد سے ہو۔عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔