خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل

0

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل ہوئی ہے، دو نئے وزراء ايک مشیر اور آٹھ معاونین کابينہ کا حصہ بن گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کابینہ کے بعض اراکین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں جبکہ دو وزراء، ایک مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیربلدیات شہرام خان ترکئی کو ایک بار پھر وزیر صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ کامران بنگش معاون خصوصی برائے بلدیات ہوں گے ۔

ضیاء اللہ بنگش کا قلمدان بھی تبدیل کردیا گیا ان سے محکمہ تعلیم لے کرآئی ٹی سونپ دی گئی۔

وزیرتعمیرات و مواصلات اکبرخان ایوب کو محکمہ ثانوی تعلیم جبکہ وزیرصحت ہشام انعام اللہ سوشل ويلفئير اور امجد علی ہاؤسنگ کے وزيرہوں گے ۔

اقبال وزیرکو وزیر ریلیف جبکہ محمد شاہ وزیرٹرانسپورٹ مقرر ہوگئے، خلیق الرحمان مشیر برائے اعلی تعلیم ہونگے ۔

اقلیتی رکن وزیر زادہ معاون خصوصی برائے اقلیت مقرر ، عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان،تاج محمد معاون خصوصی تعینات جبکہ غزن جمال ،احمد حسین شاہ، اور ظہور شاکر بھی معاونین ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.