خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والا پولیس اہلکار معطل

0

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کی احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیاسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق انسپکٹر شاہ نواز نے دوران ڈیوٹی احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ کا ہاتھ چوما۔ایس ایس پی کے مطابق ٹریفک زون سائٹ ایریا میں تعینات شاہ نواز احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی پر مامور تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.