خاتون بالر نے بغیر رن دیئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کھٹمنڈو: نیپال کی بالر انجلی چاند نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 گیندوں پر کوئی رن دیئے بغیر مالدیپ کی 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں ہونے والے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے مالدیپ کی پوری ٹیم کو محض 16 رنز پر آؤٹ کردیا اور یہ ہدف صرف 5 گیندوں پر حاصل کرلیا۔

فتح سے زیادہ اس میچ کی سب سے خاص بات انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی نیپال کی 24 سالہ بالر انجلی چاند کی بغیر کوئی رن دیئے 6 وکٹیں حاصل کرنا ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے صرف 13 گیندوں پر انجام دیا۔ 6 وکٹوں میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

اس سے قبل خواتین کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین بالنگ کا اعزاز ملائیشیا کی ایلیسا یاسمین کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس جنوری میں چین کے خلاف صرف 3 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ مردوں میں بھارت کے میڈیم پیسر دیپک چاہر نے 7 رنز دے کر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وسیم اکرم نے سماجی کاموں پر اپنی اہلیہ کو قابل فخر قرار دے دیا

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email  ممبئی: معروف کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔