حکومت کے خاتمے کیلئے دھرنا، فضل الرحمان نے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن دھرنے کے لئے سیاسی رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شیرپاؤ سے ملاقات،اسفندیار سے رابطہ کیا، محرم الحرام کے بعد بلاول بھٹو، محمود اچکزئی، سراج الحق اور حاصل بزنجو کے ساتھ رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نواز شریف نے کیپٹن صفدر کے ذریعے مولانا کو دھرنے کی حمایت کا پیغام دیا ہے۔

دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر نے کے لئے 18 اکتوبر کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، 19 اکتوبر کو مظفرآباد میں جلسہ عام ہوگا۔

اسلام آباد دھرنے کے دوران حکومت کے خاتمے، وزیراعظم کے استعفے اور90 دنوں میں نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا جائیگا جبکہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا۔

جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیاہے جس کے لئے ملک گیر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعیت کی مجلسِ عاملہ کی جانب سے صوبہ بھر میں کارکنوں اور عوام کو منظم و متحرک کرنے کے لیے دوروں کا سلسلہ مکمل کرلیاگیا ہے،دھرنے کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

محرم الحرام کے پیشِ نظر مقبوضہ کشمیر کے محاصرے میں مزید سختی

پیر ستمبر 9 , 2019
سری نگر: ایک ماہ سے زائد لاک ڈاؤن کا شکار مقبوضہ کشمیر میں پابندی کو توڑتے ہوئے اہلِ تشیع مکتبہ فکر کی جانب سے محرم الحرام کا جلوس نکالنے پر حکام نے سیکیورٹی مزید سخت کردی۔ یاد رہے کہ نئی دہلی کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت […]
محرم الحرام کے پیشِ نظر مقبوضہ کشمیر کے محاصرے میں مزید سختی - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط