حکومت نے مہنگائی روکنے کیلیے اقدامات نہیں کیے، خالد مقبول صدیقی

0

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

اتوار کو انو بھائی پارک ناظم آباد میں بلدیہ وسطی اسپورٹس گالا کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کو خراب معاشی صورت حال کے باوجود مہنگائی کو روکنے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے گئے، کراچی سے دارالحکومت اسلام آباد لے جانے والوں نے پاکستان کو ملت اسلامیہ کے لیے ماڈل نہیں منڈی بنادیا، ہر شہری، ہر صوبے اور شہر کو وفادار اور حق دار تسلیم کیا جائے تو ملک ترقی کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حکومتی وفد سے ملاقات میں سنجیدگی کا پہلو نمایاں نظر آیا، امید ہے کہ ہمارے مطالبات پر مثبت اور تیزی سے پیش رفت ہوگی، کمیٹیوں کا کام ہوگیا ہے کمٹمنٹ کا کام باقی ہے، کراچی ملک کا چہرہ ہے، شہر کے حوالے سے کچھ مانگا جارہا ہے، معاشی اور صنعتی حب آج بھی کراچی ہے یہ ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.