حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک اور بچے بے نامی دار ہیں،حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین الزامات عائد کر دیئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک ہیں اوربچے بے نامی دار ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں،انور منصور خان نے کہاجسٹس قاضی فائز عیسی کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیںان کی سپریم جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ،بطور اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے،جج سمیت احتساب سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ،احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے،اٹارنی جنرل نے مزید کہا وزیر قانون فروغ نسیم کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ ہے،دوسری جانب قانونی ماہرین نے کہا آئین کا آرٹیکل 248 صرف صدر کو استثنیٰ فراہم کرتا ہے اور وہ بھی صرف فوجداری مقدمات میں، سول مقدمات میں صدر کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ،قانونی ماہرین کے مطابق قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) کا کیس ہمارے سامنے ہے جس میں اس وقت کے صدر آصف زرداری پر این آر او کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت،پاک فوج کاجوان شہید،2خواتین زخمی

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email راولپنڈی(بیورورپورٹ)بھارت جارحیت سے باز نہ آیا،کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیزی،پاک فوج کاجوان شہید ،2خواتین زخمی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کرتے ہوئے ایل او سی کے بروھ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔