حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو پرچی قرار دے دیا

کراچی: اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’پرچی‘‘ قراردے دیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔

گزشتہ روزمومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیاتھا جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔

حمائمہ نے مزید لکھا  اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سلیکا ایئروجیل کی چادر سے مریخ کو قابلِ رہائش بنایا جاسکتا ہے

بدھ جولائی 17 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ہارورڈ: ہماری اب تک کی معلومات کے تحت سرخ سیارہ مریخ رہنے کےلیے مناسب جگہ نہیں۔ وہاں سورج کی بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعیں براہِ راست آتی ہیں۔ لیکن رات میں سطح غیرمعمولی طور پر سرد ہوتی ہیں۔ اب ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔