حافظ سعید کی گرفتاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ محمد سعید کا نام لیے بغیر ٹوئٹ میں کہا کہ ’10 سال کی تلاش کے بعد، بمبئی دہشت گرد حملوں کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار ہوگیا‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’انہیں (حافظ محمد سیعد) کو تلاش کرنے کے لیے گزشتہ دو برس کے دوران غیر معمولی دباؤ ڈالا گیا‘۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کا الزام لگاتے رہے ہیں کہ بھارت میں 2008 میں ہونے والے بمبئی حملوں میں حافظ محمد سعید ماسٹر مائنڈ تھے۔

بعد ازاں امریکا نے حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام نے حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مختص کی ہوئی ہے۔

حافظ محمد سعید کی گرفتاری اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو جنوری 2017 میں نظر بند کردیا تھا اور اسی سال نومبر میں عدالت کی جانب نظر بندی کی مدت میں 60 کی توسیع کی حکومتی درخواست مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ ’پاکستانی حکومت یقینی بنائے کہ حافظ محمد سعید گرفتار ہوں۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کلبھوشن یادیو کیس پر قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات جولائی 18 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنایا جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بری اور رہا کرنے کی بھارتی استدعا منظور نہیں کی۔ ڈاکٹر محمد فیصل […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔