جڑانوالہ: بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو آگ لگا کر قتل کر دیا

0

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو آگ لگا کر قتل کر دیا، ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔جڑانوالہ چک نمبر 125 گ ب کا رہائشی 35 سالہ جعفر اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ اس کی اہلیہ رخسانہ نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر اسے آگ لگا دی۔مقتول جعفر کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمہ رخسانہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.