جنگلی کتوں نے حاملہ خاتون کو بھنبھوڑ کر ہلاک کردیا

پیرس: فرانس کے جنگلات میں چہل قدمی کے دوران 29 سالہ حاملہ خاتون پر بھوکے کتوں کے غول نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ حاملہ خاتون الیزا پیلارسکی اپنے پالتو کتے کے ساتھ رٹز کے جنگلات میں چہل قدمی کررہی تھیں کہ اچانک خطرناک جنگلی کتوں کے غول نے انہیں گھیر لیا۔ ایک درجن سے زائد شکاری کتے بھوکے تھے اور شکار پر نکلے ہوئے تھے۔

پیلارسکی نے اسی وقت اپنے شوہر کو فون کرکے مدد طلب کی، کتے مسلسل بھونکتے جارہے تھے اور خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد شوہر پہنچے تو وہاں اہلیہ کی ٹانگ جسم سے علیحدہ ملی۔ کتوں نے پیلارسکی کو بری طرح بھنبھوڑ دیا تھا۔

شوہر نے زخموں سے کراہتی اپنی اہلیہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہالینڈ میں بحری جہاز کے کنٹینر سے 25 غیرقانونی تارکین برآمد

جمعرات نومبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ایمسٹر ڈیم: یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے والے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد ہوئے ہیں۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ سے برطانیہ جانے والے ڈنمارک کے ایک […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔