ثالث نہیں بن رہے،سعودیہ ،ایران میں سہولت کار کا کردار ادا کریں گے،قریشی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران میں ثالث بننے کی تردید کردی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے،سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں 2برادر ملکوں میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے ؟،پاکستان سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمی دور کرنے کیلئے ضرور کردار ادا کرے گا ،خطہ اب کسی اور چپقلش کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغانستان کی چپقلش کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں،وزیرخارجہ نے کہا ہمارا پہلا مقصد یہ ہے جنگ کی طرف نہ جائیں اور معاملات کو مذاکرات سے حل کریں ، جنگ مسائل کاحل نہیں ، جنگ سے امہ کا نقصان ہوگا اور پاکستان پر بھی اس کا اثر پڑے گا ،عالمی معیشت بھی متاثرہوگی،نیک نیتی سے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کشمیر کامسئلہ 72سال پراناہے ، ن لیگ نے اپنے دور میں کبھی کشمیر کا نام بھی لیا تھا لیکن ہم نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کردیااب بھارت کے اندر سے آوا ز آرہی ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ مودی نے تمام کشمیریوں کو یکجا کردیا وہ کشمیری جو ایک دوسرے کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھے اب ایک ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ، 3 ڈی سیز، 8 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے

اتوار اکتوبر 13 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور (اپنے نمائندے سے ) پنجاب بیورو کریسی اور پولیس میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ ،3ڈپٹی کمشنرز، 8 ڈی پی اوز اور ایک کمشنر کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر احتشام انور کا 10 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔