تیل کی قیمت میں کمی :سونے کی قیمت میں اضافہ

0

کراچی (مشرق نیوز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مقامی سطح پر بھی اثر آتا ہے تاہم اس مرتہ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت میں 17 سینٹ کمی ہوئی ہے جس کے بعد خام تیل56.49 سینٹ فی بیرل ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی لیکن سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی اونس سونا 1506 ڈالر 30 سینٹ ہو گیاہے۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یعنی ابتدا میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز ہو ا تو انڈیکس 33 ہزار 657 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 72 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،انڈیکس 33 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.