تیزگام حادثہ : آزادانہ تحقیقات کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

اسلام آباد (مشرق نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ تحقیقات کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ تیزگام حادثے میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حادثے کے شواہد کو ختم کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملبہ مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی، واقعے کی ایف آئی آر ریلوے تھانے میں درج ہوئی ہے، شفاف تحقیقات کیسے ہونگی، ریلوے کے کوئی ایک دو نہیں بلکہ آئے دن ریلوے حادثات ہو رہے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نوٹس کر رہے ہیں، یہ ضروری ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیب نے وزیراعظم سے گریڈ 22 کے چار عہدے مانگ لیے

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد ( مشرق ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوامی مفاد کے تحت اور خصوصی کیس سمجھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کے چار ڈائریکٹر جنرلز کیلئے 22 گریڈ کے عہدے دیے جائیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔