تفرقہ پیدا کرنے کے لیے ملک کے سربراہ ہی کافی ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تفرقہ پیدا کرنے کےلیے ملک کے سربراہ ہی کافی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں ہم نے پاکستان جیسی نعمت حاصل کی، پاکستان حاصل کرنے کے لیے ہزاروں افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام دن رات شہید ہورہے ہیں، نریندر مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، وہ پاکستان کے ساتھ ہروقت محاذ آرائی چاہتا ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا خواب دیکھا ہے، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے۔ جب تک اپنی شہ رگ سے مودی کا ہاتھ نہ ہٹا لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بڑے بڑے کارناموں سے بھری پڑی ہے، 1965میں پاکستان نے بھارت کا حملہ پسپا کیا، سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے نواز شریف کو 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے،نوازشریف نے6ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، فروری2019میں بھی پاکستانی شاہینوں نے بھارتی حملہ پسپا کیا۔ کشمیر پاکستان بنے گا اور ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے، اس کے لیے صرف باتوں سے کام نہیں چلےگا، ہمیں ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھنا بلکہ اللہ سے مدد مانگنی ہے، ہمیں ٹرمپ کا پیسہ نہیں اللہ کی مدد چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تفرقہ پیدا ہو، تفرقہ پیدا کرنے کےلیے ملک کے سربراہ کافی ہیں، ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں، زیراورزبر کی بجائےجمع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وادی میں دسویں روز بھی لاک ڈاؤن، کشمیری بدستور گھروں میں محصور

بدھ اگست 14 , 2019
وادی: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا دسواں روز ہے، بھارتی فورسزنے کئی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ کشمیری بدستور گھروں میں محصور ہیں، بچے بھوک سے بلبلانے لگے، ادویات کی بھی قلت ہے۔ بھارت کے جبر کے سامنے کشمیری ڈٹ گئے ہیں، کرفیو لاک […]
وادی میں دسویں روز بھی لاک ڈاؤن، کشمیری بدستور گھروں میں محصور - Mashriq

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط