ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی پہلی کھیپ موصول

انقرہ: روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

روس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ کے میورتد ایئر بیس پہنچادی ہے جب کہ معاہدے کے تحت آہستہ آہستہ باقی کھیپ بھی بھیج دی جائے گی، ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ کی آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی خریداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو امریکا ترکی سے ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردے گا، اس معاہدے کے تحت امریکا کو ترکی کے پائلٹس کو تربیت بھی دینا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جج ویڈیو اسکینڈل؛ چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی

جمعہ جولائی 12 , 2019
اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کے ویڈیو معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔  چیف جسٹس نے  شہری اشتیاق مرزا کی درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا، درخواست گزار نے ویڈیو لیک معاملے کی مکمل تحقیقات […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط