ترکی کاامریکی دھمکیوں کامنہ توڑ جواب،شام پر حملہ ،بمباری شروع

انقرہ،شام(مشرق نیوز)ترکی کاامریکی دھمکیوںکامنہ توڑ جواب،شام پر حملہ ،بمباری شروع تفصیلات کے مطابق ترکی نے صدر رجب طیب اردگان کے حکم کے بعد شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کے خلاف فضائی بمباری شروع کردی،ترک صدر طیب اردگان نے اپنی ٹوئٹ میں کرد باغیوں کےخلاف بہار امن ’پیس سپرنگ‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے کہابہار امن آپریشن کا مقصد شمالی شام میں موجود دہشتگردوں کا خاتمہ اور خطے میں امن قائم کرنا ہے، آپریشن سے سیف زون کے قیام کی جانب بڑھیں گے تاکہ شامی مہاجرین کو گھروں میں بسایا جاسکے، ترک صدر نے مزید کہا آپریشن ترک افواج، اپوزیشن اور آزاد شامی فوج کےساتھ مل کر کیا جائےگا،طیب اردگان کے اعلان کے بعد ترک لڑاکا طیاروں نے ترک شام سرحدی قصبے راس العین میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولے برسا دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز شریف نے آزاد مارچ میں شرکت کی مخالفت کردی

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(مشرق نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔