تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر وزیراعظم کی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تحریک ناکام ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم  ہے اور آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ پر ایوان کا اعتماد ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے پیش کی تھی جس کی کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے تاہم اپوزیشن 50 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی جس میں حکومت صرف 32 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ دونوں اپنے عہدے پر برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت کا حاصل بزنجو کے بیان کیخلاف قرارداد مذمت لانے کا اعلان

جمعہ اگست 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصراپنی ہار کا بدلہ پاکستانی اداروں سے نہ لیں، حاصل بزنجو نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا، ان کے بیان […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔