بے نامی جائیدادوں کےخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے آرڈیننس تیار

0

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے بے نامی جائیدادوں کےخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے آرڈیننس تیار کرلیا،جلد لایاجائےگا تفصیلات کے مطابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے بے نامی جائیدادوں کےخلاف آرڈیننس تیار کرلیا، بے نامی قانون میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کر رہے،کارروائی کو تیز کرنے کےلئے آرڈیننس لایا جائےگا، آئی ایم ایف ٹیم کےساتھ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کرلیں گے، تاجروں کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ،انہوں نے مزید کہا تاجر برادری کےساتھ مذاکرات جاری ہیں، کاروبار میں آسانی کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہاپاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق معلومات کے تبادلے پر دبئی میں میٹنگ ہوئی ، ملاقات میں طے ہوا دبئی کا لینڈ ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے فوری معلومات فراہم کرے گا،ملاقات میں یہ بھی طے ہوااقامے کے غلط استعمال کا سدباب کیا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.