بیرون ملک علاج کےلئے نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد (مشرق نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف بیرون ملک علاج کیلئے جانے پر رضا مند ہو گئے ہیں جس کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جو کہ وزارت داخلہ کوموصول ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، سیکریٹری داخلہ چھٹی پر ہیں اور ان کے آنے کے بعد ہی نام ای سی ایل سے نکالنے پر حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے تھے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گیاہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدر ی شوگر ملز کیس میں مریم نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ نوازشریف کو بھی اس کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی طبی بنیادوں پر نوازشریف کو 8 ہفتوں کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مولاناصاحب ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں:فردوس عاشق اعوان

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(مشرق نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔