بھارت ہوم سیریز:مہمان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے شکست دے دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے شکست دے دی۔ دونوں اننگزوں میں سنچریز سکور کرنے والے بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگ کے بعد دیے جانے والے 395 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم 191 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ پروٹیز کے نویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے ڈین پیڈٹ 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر قرار پائے ، دوسری اننگ میں سینوران متھوسامے نے 49 اوراوپنر مرکرم نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔ مذکورہ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی کوئی بھی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔انڈیا کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد شامی نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جدیجا نے بھی شامی کا بھرپور ساتھ دیا اور 4 وکٹیں لے آرے جبکہ ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 502 رنز بنائے اور اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔ اس کے جواب میں افریقن ٹیم 431 رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی تھی۔ دوسری اننگ میں انڈین ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے اور اس بار بھی اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

Indian bowler Mohammed Shami, with out cap, celebrates by showing broken wicket after dismissing South Africa’s Dane Piedt during the fifth day of the first cricket test match against South Africa in Visakhapatnam, India, Sunday, Oct. 6, 2019. (AP Photo/Mahesh Kumar A.)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں 2700 اجتماعی قبریں دریافت

اتوار اکتوبر 6 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email سرینگر (آ ئی این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر سے 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں دو ہزار نو سو افراد کو دفن کیا گیا تھا،اجتماعی قبروں کا انکشاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی عدالت اور مقبوضہ کشمیر میں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔