بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت،پاک فوج کاجوان شہید،2خواتین زخمی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)بھارت جارحیت سے باز نہ آیا،کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیزی،پاک فوج کاجوان شہید ،2خواتین زخمی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کرتے ہوئے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید اور2 خواتین زخمی ہوگئیں، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالی خواتین کا تعلق سریاں گاوں سے ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے متعدد بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں اور بھارتی فوج کاجانی نقصان بھی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹاسک سونپ کر ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ دھرنے کے بارے میں تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹاسک سونپ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔