بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے، مشعال ملک

لاہور /  اسلام آباد /  مظفر آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔ اب وقت آگیاہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین ظالمانہ مارشل لا نافذ ہے، کشمیریوں کے حقوق کابدترین استحصال کیا جارہا ہے۔

مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ساتھرا سے پریس کلب تک مارچ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد کا فون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل اگست 20 , 2019
اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط