بھارت کا تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کادعویٰ مایوس کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں،ان کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کادعویٰ مایوس کن ہے ، بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کادورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰ سچ ثابت کرکے دکھائے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے ،آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ ہی نہیں ہے تو کارروائی کیسی؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔ بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کادورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰسچ ثابت کرکے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور قیادت کے جھوٹے دعوے مقامی مفاد پرست عناصر کوتقویت دے رہے ہیں اور خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ کے بعد مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جو پیشہ وارانہ فوجی اخلاقیات کے منافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئی ایم ایف کا پاکستان سے التوا کا شکار

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے قانونی طریقہ کار کے ذریعے اداروں کو مضبوط بنا کر اور ان میں اسٹرکچرل (ساختی) اصلاحات لا کر اپنے دیرینہ مسائل […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔