بھارت کا اپنے علاقے میں پاک فوج کی جعلی چوکی بنانے کا انکشاف

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اپنی حدود میں پاکستانی جھنڈے لگا کر پاک فوج کی جعلی چوکی بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی شناخت ختم کرنے پر جہاں دنیا بھر میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں خود بھارت کے اندر بھی نئی تحریکوں نے جنم لے لیا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے جعلی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ ایک ڈرامہ کرکے کم از کم بھارتیوں کی حمایت حاصل کرسکے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے زیرِ قبضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ فرضی چوکی تیار کرلی ہے اور ایل او سی کی اپنی ہی حدود میں جعلی کارروائی کر کے اسے سرحد پار سے پاک فوج کی جانب سے آپریشن کا نام دیا جائے گا تاہم بھارتی فوج کی اپنے علاقے میں پاک فوج سے جعلی جھڑپ کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن کیلیےخطرہ بن سکتے ہیں: شاہ محمود قریشی

بدھ اگست 14 , 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ناورے میں مسجد پر حملے کی ناکام کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر […]
اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن کیلیےخطرہ بن سکتے ہیں: - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط