بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مزید کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ سنگین نتائج سامنےآئیں گے، پاکستان

 اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سہیل محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ  80 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی اور وادی میں مکمل لاک ڈاون کی مذمت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور کرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

منگل اگست 6 , 2019
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط