بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے،قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داو¿ پرلگانا چاہتا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داو¿پرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد پربھارتی فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا سفارت کاروں کوایل او سی لے جایا جائے، بھارتی سفارتکارخود اصل صورتحال دیکھ لیتے توانہیں اپنی حکومت کوسمجھانا آسان ہوتا، بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے امریکی کانگریس میں آج مسئلہ کشمیرپربحث ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسمیت تمام سفارتکاروں کوجائے وقوعہ کےدورے کی دعوت دی، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت ہرحربہ استعمال کررہا ہے اورہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جسٹس عیسیٰ کیس فیصلہ

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعتیں 28 اکتوبر کو مقرر کردیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے یہ تمام سماعتیں 28 اکتوبر کو مقرر کرنے کا حکم اس زبانی حکم […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔