بھارتی میڈیا بھی افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور

نئی دلی: بھارتی میڈیا کا اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں بھارتی کردار ختم ہو گیا جب کہ پاکستان کو امریکا، روس اور چین جیسی عالمی قوتوں کی موجودگی کے باوجود اب بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کا اقرار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سارے عمل میں اہم ہمسائے بھارت کو الگ کر دیا گیا ہے اور بھارت مذاکراتی عمل میں اجنبی بن کر رہ گیا ہے۔ افغان تصفیے میں امریکا، چین اور روس سمیت عالمی قوتیں پاکستان کو بھارت پر ترجیح دیتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے مزید لکھا کہ پاکستان، امریکا، روس اور چین اب افغان امن عمل کا مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس سارے عمل میں نہ صرف بھارت کہیں نظر نہیں آرہا ہے بلکہ افغانستان میں برسوں کی ’انویسٹمنٹ‘ کے باوجود بھارت کی آواز کو ان سنی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا کی پالیسی دباؤ سے تعاون کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیر خارجہ

بدھ جولائی 17 , 2019
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع پہلے دورہ امریکا کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران امریکا کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی دباؤ سے تعاون کی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط