بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے حامی بورس جانسن اگلے وزیر اعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے آخری مرحلے میں کنزریٹو پارٹی کے قائد اور برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بورس جانسن اور سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل تھے جن کا انتخاب کنزرویٹو پارٹی کے 2 لاکھ اراکین نے کیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے 92 ہزار ایک سو 53 اور جیرمی ہنٹ نے 45 ہزار 6 سو 56 ووٹ حاصل کیے۔

وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے آخری مرحلے کی ووٹںگ کا عمل گزشتہ روز منعقد ہوا تھا جس کے نتائج کا اعلان آج (23 جولائی) کو کیا گیا۔

بورس جانسن باضابطہ طور پر 24 جولائی کو سابق وزیراعظم تھریسا مے کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے، جو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کروانے میں ناکامی پر مستعفیٰ ہوگئی تھیں۔

برطانیہ کی سابق وزیراعظم تھریسا مے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ’ اب ہمیں بریگزٹ کے لیے اور جیرمی کوربین کو حکومت سے دور رکھنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جو پورے برطانیہ کے لیے ہے، آپ کو عقبی نشستوں سے بھی مکمل حمایت حاصل ہوگی‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اگر بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایسا کردے گا، عمران خان

منگل جولائی 23 , 2019
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں، بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایٹمی ہتھیار ترک کردے گا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی چینل ’فوکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان نہیں چاہتا کہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط