بنگلہ دیش: پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک

0

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 13 ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ بدھ کو ڈھاکا کے کیرانی گنج کے علاقے میں واقع ملک کی واحد پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 12 کا دوران علاج انتقال ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں جھلسنے والے 20 سے زائد افراد افراد  اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق پلاسٹک فیکٹری میں آگ گیس لیکیج کے بعد ہونیوالے دھماکے کی وجہ سے لگی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.