بلوچستان: کان مہترزئی میں ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

0

کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور پک وین میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پک وین میں ایرانی ڈیزل بھرے ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔

 لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ روڈ پر کان مہترزئی کے قریب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی سے اچانک ٹکرا گئی، پک اپ گاڑی میں ایرانی ڈیزل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

تصادم سے 12 افراد جل کر جاں بحق اور ایک مسافر نے زخمی حالت میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اور سکیورٹی اہلکاروں کو برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تمام لاشیں بس سے نکال لی گئیں، لاشوں کو شناخت اور ڈی این اے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، پک اپ کار میں ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.