بلوچستان میں نان بائیوں کی روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پرآزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی

کوئٹہ: آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر جے یو آئی (ف)  کے آزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی دے دی۔

آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی كی قیمت 320 گرام پیڑہ 30 روپے كرنے اور مجسٹریٹ كی جانب سے كیے گئے جرمانے كی رقم 5 لاكھ روپے واپس كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر 5 دنوں میں مطالبات نہیں مانے گئے تو تندور بند كركے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں گے کیوں کہ احتجاج ہمارا حق ہے جس كے لئے ہر محاذ پر لڑیں گے اور عدالت سے بھی رجوع كریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ قبل 100 كلو والی آٹے كی بوری 4200 روپے میں فروخت ہورہی تھی جو اب 5500 روپے تک پہنچ چكی ہے جب كہ روٹی كی قیمت وہی پرانی ہے، دوسری طرف مجسٹریٹ صاحبان نے بغیر كسی وجہ كے5 لاكھ روپے جرمانہ وصول كیا ہے، میٹروپولیٹن كو حق حاصل نہیں كہ وہ جرمانہ وصول كرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا بابری مسجد واقعی رام مندر کی جگہ تعمیر کی گئی تھی؟

ہفتہ نومبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کیا انڈیا کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مندر گرا کر بنائی گئی تھی؟ کیا یہ مسجد کسی مندر کی باقیات پر بنائی گئی تھی؟شروع سے ہی مسئلے پر بحث چلتی رہی ہے اور اب سپریم کورٹ نے معاملے پر فیصلہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔