بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی : صوبائی وزیر داخلہ

کو ئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دکی میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی موجودہ حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر قربانیوں کی بدولت بلوچستان کے لوگوں،کاروباری طبقوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں دہشت گردی اور شدت پسندی سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں دشمن عناصر کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ ہماری زندہ دل قوم اور انسانیت دوست عوام کے خلاف ہیں جنہوں نے مشکلات و آزمائشوں اور سازشوں کا دیدہ دلیری سے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور سرخروئی حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی پر عدالت نظرِ ثانی نہیں کرسکتی، اٹارنی جنرل

منگل اکتوبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(مشرق ٹی وی) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کرنے کی سماعت سے ایک روز قبل اٹارنی جنرل انور منصور خان نے واضح کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل(ایس جے سی) عدالتی نظرِ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔