بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کردیا

کوئٹہ(بیورورپورٹ) صوبائی حکومت نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کرکے باقی صوبوں سے سبقت حاصل کرلی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کردیا، فنڈ کے ذریعے پورے صوبے میں ہر قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاری، ساحلی پٹی اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں کے لئے منصوبہ بندی، عمارات کو زلزلہ پروف اسٹرکچر میں جدید طرز پر درست کرنے سمیت ہر قسم کی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گاصوبائی حکومت فنڈ میں وفاق اورعالمی اداروں سے براہ راست امداد بھی لے سکے گی۔ اس طرح صوبائی حکومت نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کر کے باقی صوبوں سے سبقت حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

استعفے کا مطالبہ قبول نہیں، چودھری پرویز الٰہی

جمعرات نومبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے منتخب حکومت کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں اس کے علاوہ ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے، باقی معاملات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے، […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔