بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پی ایس ایل میچز نہ ہونے پرعدالت میں درخواست دائر

0

کراچی: کرکٹ کا جنون شہری کو عدالت لے آیا، پاکستان سپر لیگ کے میچز بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نہ کرائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

عبد الجلیل خان مروت نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ خِیبرپختونخوا کے عوام بھی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن ہیں لیکن اس کے باوجود پشاور اور بلوچستان میں ایک میچ بھی نہیں ہو رہا۔

درخواست گزار نے کہا کہ اس لیے پی سی بی کو بلوچستان اور خیببر پختونخوا میں بھی میچز کا انعقاد کروائے جانے کا حکم دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.