بلاول بھٹو زرداری کا قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پر ان کی غیر جمہوری سیاست اور معیشت کے لیے انتہائی مہلک پالیسیوں کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک ان کا طرز عمل خاص طور پر جلسہ پی ٹی آئی کے بجائے پاکستان کے وزیر اعظم کا ہونا چاہیے تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ عظیم ملکی مفاد کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ میں حکومت کی اس سلسلے میں غیر مشروط حمایت کرتا ہوں، میں مثبت تنقید جاری رکھوں گا لیکن سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان فضائیہ نے شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا، بچوں سمیت 9 شہری چل بسے

منگل جولائی 23 , 2019
کابل: (ویب ڈیسک) افغان فضائیہ نے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں غلطی سے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا جس میں بچوں، خواتین سمیت 9 شہری چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فضائیہ کی شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں شہری […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط