برازیل کے اسپتال میں آتشزدگی سے 11 افراد جھلس کر ہلاک

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ایک بڑے اسپتال میں آتشزدگی سے اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ریوڈی جنیرو کے مشہورباڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا اور 11 کے قریب مریض جھلسنے اور دم گھٹنے سے مرگئے۔

اس کے بعد عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور وھیل چیئر پر باہر نکالا اور سڑکوں تک پہنچایا۔ رات کی درمیانے پہر کو اسپتال میں لگنے والی آگ سے فائر فائٹر لڑ رہے ہیں اور 90 مریضوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ادارے آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال کے عملے نے مریضوں کو ایسی حالت میں وہاں نکلالا جبکہ ان کی رگوں میں ڈرپ لگی ہوئی تھیں۔ اسی طرح انتہائی نگہداشت میں موجود بزروگ افراد کو بھی اسپتال سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر مریضوں کے لواحقین بھی جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کا احوال جاننے کے لیے بے تاب تھے۔

ریو ڈی جنیرو کے میئر مارسیلو کرائیویلا نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ کے اعلان پر گیٹس فاؤنڈیشن کو تنقید کا سامنا

ہفتہ ستمبر 14 , 2019
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کے اعلان پر دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس کی جانب سے قائم کیے گئے ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو شدید تنقید کا سامنا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط