بابر اعظم رنز اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کررہے ہیں،وہاب ریاض

پرتھ(مشرق نیوز) وہاب ریاض نے بابر اعظم کے گن گانا شروع کردیے۔پرتھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ سرفراز احمد ایک اچھے کرکٹرہیں وہ بہترین انداز میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہے، انھوں نے پاکستان کیلیے بڑی خدمات سرانجام دیں لیکن اب اچھی فارم میں نہیں تھے، اس لیے محمد رضوان کو آسٹریلیا ساتھ لائے، جو بیٹسمین بھی کسی کی جگہ لیتا ہے، اس میں اتنی صلاحیتیں ہوتی ہیں کہ پاکستان کیلیے پرفارم کرسکے۔انھوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کررہے ہیں، وہ پر اعتماد ہیں، ظاہر ہے کہ کپتانی ان کیلیے ایک نیا چیلنج ہے، وقت کیساتھ سیکھتے ہوئے کیریئر میں آگے بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جون ایلیا کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کراچی(مشرق نیوز) معروف شاعر جون ایلیا کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔منفرد اسلوب اور دھیمے لب و لہجے کا تعارف رکھنے والے جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا۔ 14 دسمبر سن 1931ءکو بھارتی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔