بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں عمران خان، ملالہ اور مولانا طارق جمیل بھی شامل

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہو گئے ہیں۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سہر فہرست ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔

بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر زاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں مسئلہ کشمیر بھی شامل

اتوار ستمبر 15 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ٹیکساس/ہیوسٹن:امریکی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں جہاں مناسب ہو مداخلت کی جائے گی۔ امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں امیدواروں کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر […]
امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں مسئلہ کشمیر بھی شامل - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔