اے این پی کابھی حکومت سے مذاکرات سے انکار

لاہور(مشرق نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اب علیحدہ علیحدہ حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گی بلکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کریں گی۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اے این پی رہنما میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے امیر حیدر خان ہوتی سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ اے این پی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے تھے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان نے فون کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا کا پیغام اسفندیار خان تک پہنچادیا اور ساتھ ہی حکومت کو مذاکرات کرنے سے بھی منع کردیا،اب مذاکرات کوئی بھی جماعت تنہا نہیں کرے گی اور یہ کہ حکومت سے بات چیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کرے گی جو سب کے لے قابل قبول ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایک ہی خاندان کے9 افراد جا ں بحق

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email میانوالی (مشرق رپورٹر)ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرک میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 2بچے،3 خواتین اور 4مرد شامل ہیں۔ضرور پڑھیں: "عمران نہیں میں ان کی ٹیم سے نفرت کرتا ہوں،مجھے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔