ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 افسر زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کا موثر جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پاک فوج کی پوسٹ پر مارٹر گولے فائر کیے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

دوسری جانب دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران آفریدی کا تعلق جمرود سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انتخاب عالم نے مصباح الحق کے 2 عہدے رکھنے کی مخالفت کردی

پیر دسمبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو صرف ہیڈ کوچ ہی ہونا چاہیئے تھا۔ ‏سابق کپتان انتخاب عالم اُس کوچ کمیٹی کے رکن تھے جس کا تقرر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔