ایف بی آر کا نامور ڈیزائنرز، دیگر مالدار افراد کےخلاف ٹیکس مہم کا آغاز

0

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے نامور فیشن ڈیزائنرز اور دیگر مالدار افراد کے خلاف ٹیکس کے نفاذ کی مہم کا آغاز کردیا۔

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق نے ڈان ڈاٹ کام کو اس مہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘بورڈ نے ایسے مالدار افراد کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے جو بلکل ٹیکس نہیں دیتے یا واجب الادا ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘اس سلسلے میں فیلڈ ٹیموں کو ایسے کیسز کی پروفائلنگ کا کہا گیا ہے جبکہ مہم میں زیادہ توجہ نامور ڈیزائنرز، بیوٹیشنز اور اسٹائلسٹس، فوٹوگرافرز، فنکاروں اور ڈاکٹروں پر ہوگی۔’

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایف بی آر کے محکمہ ٹیکس کا جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن گردش کر رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.