ایشال فیاض کو ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ نہیں کہا، خلیل الرحمان قمر

0

کراچی: معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کے ساتھ شادی کی خبروں پر کہا ہے کہ میرا نام ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ کے ساتھ وابستہ نہ کریں جب کہ دوسری جانب انہوں نے اس خبر کو ہی بے بنیاد قرار دیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا شمار جہاں ملک کے نامور مصنف اورہدایت کاروں میں ہوتا ہے وہیں وہ اپنے بیانات کے باعث تنازعات کی زد میں بھی رہتے ہیں۔ ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘میں جہاں ان کے لکھے گئے مکالمے ’’دو ٹکے کی لڑکی‘‘کو شہرہ آفاق مقبولیت ملی وہیں اب وہ اداکارہ ایشال فیاض کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

در اصل گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’کاف کنگنا‘‘کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حالانکہ ایشال فیاض اور خود خلیل الرحمان قمر ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈائیلاگ ’دوٹکے کی عورت‘ پر ردعمل

ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر اپنی اور ایشال فیاض کی شادی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو میرے اور ایشال کے بارے میں افواہ پھیلارہے ہیں میرا نام اس طرح کی ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ کے ساتھ نہ جوڑیں۔میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، لہذٰا میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے والی کو کرارا جواب

خلیل الرحمان قمر کی تردید

دوسری جانب خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹوئٹ میں اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشال فیضان بہت قابل احترام اور محنت کرنے والی اداکارہ ہیں، میں ہمیشہ سے ان کے پیشہ وارانہ انداز کا معترف رہا ہوں اور ایسی لڑکی کے لیے اتنے گھٹیا الفاظ استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، میری جانب سے اپنی فلم کاف کنگنا ہی کی ہیروئن کو دو ٹکے کی عورت کہنے کی بات کرنا بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.