ایسی ٹیم سے ہار جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،پریس کانفرنس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلکیٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ٹیم کی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ ایسی ٹیم سے ہار جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہار جس کے مین پلیئرز نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹیم اچھا کھیلی، جس طرح یارکرز سری لنکا نے کیے ہم نہیں کرسکے، بولنگ کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے، وقار یونس آئے ہیں، اس پر کام کریں گے۔سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلیان کا کہنا تھا کہ شاداب خان محنت کررہا ہے لیکن فارم نہ ہونے کی وجہ سے دباو¿ کا شکار ہے، اس کا اعتماد بحال کرنا ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھاکہ 3 برس صبرکیا، ابھی تو میری پہلی سیریز ہے، سب سری لنکا کو کمزور ٹیم کہہ رہے تھے اور ہمیں کہا جارہا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو کھلائیں لیکن اب سب نے نتیجہ دیکھ لیا؟ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کو کمزور نہیں کہہ سکتے۔چیف سلیکٹر کے مطابق بابر اعظم نے رنز نہیں کیے، ہم ایکسپوز نہیں ہوئے، ہم نے دیکھنا ہے کہ صرف ایک بیٹسمین پر انحصار نہیں کرنا، ہم اچھا کررہے تھے لیکن اس سیریزمیں اچھا نہیں کر سکے۔یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ایک سال میں ریکارڈ قرض لیا

منگل اکتوبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ایک سال میں ریکارڈ قرض لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ قرضہ اگست 2018 تا اگست 2019کے دوران لیا گیا، ایک سال میں غیر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔