ایران کے معاملے میں امریکی پالیسی سے اتفاق نہیں : برطانیہ

0

لندن:برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ بچانے کا اب بھی وقت موجود ہے، ایران کے پاس جوہری بم تیار کرنے کے لیے ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ امریکا کا سب سے اہم اور بڑا اتحادی ہے مگر ایران کے حوالے سے امریکیپالیسی کے ساتھ ہمیں اتفاق نہیں ہے۔اگر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو اس کے پاس اس کے لیے ایک سال سے کم وقت بچا ہے مگر جوہری معاہدے کو بچانے کا موقع ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے جلد ہی یورپی ملکوں کا ایک اہم اجلاس ہو گا۔ یورپی ممالک ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے جو جوہری معاہدہ بچانے کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.